صدارتی حکم مسودے کو گورنر ووہرا کی توثیق

سرینگر// ریاستی گورنر این این ووہرا نے صدارتی حکم نامے کیمسودے پر اپنے اتفاقی آراء پیش کرتے ہوئے اسے آئین ہند کی دفعہ370کی شق1کے تحت صدر ہند کی منظوری کیلئے ارسال کیا ہء ۔اس مسودے کو گذشتہ روز ریاستی حکومت نے اسمبلی میں قرارداد پاس کئے جانے کے بعد منظوری دی تھی ۔ان قواعد کے ذریعے ریاست میں جی ایس ٹی قانون کی توسیع ہوگی اور اسے جموں وکشمیر گڈس اینڈ سروس ٹیکس کے بطور قابل عمل بن سکے گا صدارتی حکم کے مسودے میں ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت اور اسمبلی کے اختیارات محفوظ رہیں گے ۔یہ صدارتی حکم صدر ہند کی توثیق کے ساتھ ہی قابل عمل ہوگا ۔