صحرائی کی خانہ نظربندی کا کوئی جواز نہیں

 سرینگر//تحریک حریت جموں کشمیر جنرل سیکریٹری امیرِ حمزہ شاہ نے تنظیم کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کی خانہ نظربند ی ، فاروق احمد بٹ کروسن لولاب اور جاوید احمد میر میدان پورہ لولاب کپواڑہ کو گرفتار کرکے لعل پورہ تھانے میں بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحرائی  کو خانہ نظربند کرنے کا کوئی انسانی، اخلاقی اور قانونی جواز نہیں ہے۔ پولیس کی ایک ٹیم نے پیر کی صبح صحرائی نے کہا کہ وہ گھر میں نظربند ہونے کی وجہ سے دفتر نہیں جاسکتے ہیں۔ امیرِ حمزہ نے انتظامیہ کی اس طرح کی کارروائیوں کو سیاسی انتقام گیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنا یا سیاسی قائدین وکارکنان کو خانہ یا تھانہ نظربند رکھنا جمہوری اور انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔