صحرائی کا اظہار تعزیت

سرینگر// تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے تنظیم کے رُکن نذیر احمد شاہ سوپور کی والدہ اورمزاحمتی کارکن محمد یوسف بٹ ساکن چون بڈگام کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کی۔صحرائی نے مرحومین کے حق میں جنت نشینی کے لیے دُعا کی۔انہوں نے محمد یوسف بٹ کے ساتھ ٹیلیفون پر تعزیت کی۔ صحرائی کی ہدایت پر ضلعی ذمہ داروں پر مشتمل وفد نے نذیر احمد شاہ کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کرکے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی ۔ مرکزی دفتر حیدرپورہ سے جنرل سیکریٹری تحریک حریت امیر حمزہ اور سید ظہور الحق گیلانی پر مشتمل وفد نے سوپور جاکر غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی جبکہ تنظیم کے سرگرم کارکن سید امتیاز حیدر نے محمد یوسف بٹ کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔