صحرائی اور دیگر مزاحمتی ارکان کی گرفتاری مذموم:تحریک حریت

سری نگر// تحریک حریت نے اپنے چیئرمین سمیت دیگر کارکنا ن کی گرفتاری اور خانہ نظر بندی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعوی ایک دھوکہ ہے ۔ پارٹی چیرمین محمد اشرف صحرائی کی خانہ نظربندی اور محمد اشرف لایا کی تھانہ نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام گیری قرار دیاگیا۔بیان میں تحریک حریت کے چیرمین کی غیرقانونی نظر بندی سے ایک بار پھر ثابت ہوا ہے کہ ریاست جموں کشمیر ایک پولیس اسٹیٹ ہے اور دنیا کا سب سے بڑی جمہوریت پسندی کا بھارت کا دعوی محض ایک دھوکہ ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ الیکشن سے دور رہ کر ایک بار پھر کشمیری عوام نے بھارت کی سیاسی قیادت اور عالمی برادری کو ایک واضح پیغام بھیجاہے کہ کشمیری عوام جبری قبضے کے خلاف ہیں۔