صحافی سہیل کاظمی کو وقف بورڈممبر بننے پر تہنیت

جموں// صحافی برادری نے پیر کے روز یہاں منعقدہ ایک سادہ مگر متاثر کن تقریب میں نامور صحافی سہیل کاظمی کو سنٹرل وقف بورڈ کے ممبر کے طور پر نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرنے کیلئے منعقد کی گئی۔واضح رہے کہ حکومت ہند نے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں وقف بورڈ کے چار ارکان کا تقرر کیا ہے۔ چار ارکان میں سہیل کاظمی اور نواب دین شامل ہیں۔اپنے استقبالیہ خطاب میں سینئر صحافی سدھیر کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی اور اقلیتی امور کی وزارت، حکومت ہند کا مرکز وقف بورڈ میں صحافی برادری کو نمائندگی دینے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے میڈیا سوسائٹی کے لیے بہترین خدمات انجام دینے پر سہیل کاظمی کے کردار کو سراہا۔ کاظمی پریس کلب جموں کے جنرل سیکرٹری بھی منتخب ہوئے تھے۔ روزنامہ تسکین کے ایڈیٹر ہیں۔ اس موقع پر ایڈیٹر روزنامہ فرسٹ رپورٹر نے تمام میڈیا برادری کی جانب سے تجربہ کار صحافی سہیل کاظمی کو گلدستہ اور شال پیش کی۔ اس کے علاوہ افضل شاہ اور میر عمران کی طرف سے سابق وزیر اعلیٰ کویندر گپتا کو گلدستہ اور شال بھی پیش کی گئی۔