صحافی زاہد بشیر وبلال بالی اعزاز سے سرفراز

رام بن// کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار صحافی زاہد بشیراور نیوز 18کے نامہ نگار بلال بالی کو ا±ن کی بہترین صحافتی کارکردگی پر اعزاز سے نوازا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ نے 26جنوری کی تقریب کے دوران دونوں صحافیوں کے کام کو سراہا اور کہا کہ دونوں صحافیوں نے عوام مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے میں کافی لگن سے کام کیا ہے اور موجودہ دور میں عوام کو ایسی ہی صحافیوں کی ضرورت ہے جو ا±ن کے مسائل حقیقت پر مبنی تفصیل سے حکام بالا تک پہنچائیں تاکہ ارباب ِ حل و عقد عوامی مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے فوری اقدام اٹھائیں۔ انھوں نے صحافی زاہد بشیر اور بلال بالی کو اعزاز حاصل کرنے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیگر صحافیوں کو بھی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اسی طرح محنت اور لگن سے کام کرنا چاہیے جس طرح سے اِن دو صحافیوں نے زمینی سطح پر تندہی اور لگن سے کام کر کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا بہترین کام انجام دیا ہے۔