صحافی خورشیدوانی کو صدمہ،والد انتقال کرگئے

سرینگر// سینئر صحافی خورشید وانی اور پروفیسر محمد اسحاق وانی (شعبہ انگریزی ڈگری کالج ترال)کے والد خواجہ غلام حسن وانی ساکن دیور ترال سوموار کو صدر ہسپتال سرینگر میں انتقال کرگئے۔اُن کی نماز جنازہ میں سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ افراد نے بھاری تعداد میں شرکت کی ۔مرحوم کو  اپنے آبائی مقبرہ میں سپرد خاک کیا گیا ۔اس دوران کئی سیاسی ،سماجی ،مذہبی جماعتوں کے علاوہ صحافتی برادری نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔کشمیر عظمیٰ کے سبھی اسٹاف ممبران نے مرحوم کی جنت نشینی اورسوگوار کنبے کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ ادھر سیکریٹری اطلاعات سرمد حفیظ نے سینئر صحافی خورشید احمد وانی کے والد کے انتقال پر گہرے دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے سینئرصحافی الطاف حُسین کے برادر فیروز احمد کے انتقال پر بھی دُکھ کا اظہار کیا ہے جو حال ہی میں انتقال کرگئے تھے۔سرمد حفیظ نے ٹائمز نوکے ویڈیو جرنلسٹ امت بھاردواج اور دینک جاگرن کے سمت بھاردواج کے والد ہنس راج شرما کے فوت ہونے پر بھی دُکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اے بی پی نیوز کے اجے باچلو کی دادی شوبھا وتی باچلو کے فوت ہونے پر بھی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔سرمد حفیظ نے سوگوار کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔دریں اثنا محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے افسروں اور ملازمین نے بھی سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔جرنلسٹ ایسو سی ایشن ترال،سول سو سائٹی ترال اورٹریڈ یونین ترال نے سوگوار کنبے سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔دریں اثناء  بہار ادب شاہورہ پلوامہ کے صدر حمید اللہ حمید نے غلام حسن وانی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور اس سانحہ ارتحال پرخورشید احمد وانی اور مرحوم کے جملہ سوگوران کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔