صحافت کے میدان میں بہترین کارگردگی | کشمیر عظمیٰ کے ضلعی نامہ نگار ایوارڈوں سے سرفراز

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//صحافت کے میدان میں بہترین کارگردگی دکھانے پر کشمیر عظمٰی کے نامہ نگاربرائے اننت ناگ عارف بلوچ کو ڈورو میں صدر میونسپل کمیٹی محمد اقبال آہنگرا ور ایس ڈی ایم پرویز رحیم نے اعزاز سے نوازا۔ادھر کرناہ انتظامہ نے کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار اشفاق سعید کو اعزاز سے نوازا ہے۔ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر گلزار احمد راتھر نے تمام افسران کی موجودگی میں یہ اعزااشفاق سعید کی غیر حاضری میں ان کے والد کو پیش کیا۔کشمیر عظمی’ کے نمائندہ اوڑی ظفر اقبال کو منی سٹیڈیم اوڑی میں یوم آزادی کی منعقد کی گئی تقریب میں اعزاز سے نوزا گیا۔تحصیل صدر مقام چرارشریف میں کشمیرعظمی کے نمائندہ چرارشریف غلام قادر بیدار کو بھی تحصیلدار اور ای او نے توصیفی سند اور ایک ماٹوذ پیش کیا۔ادھر ایس ڈی ایم گول تنویر المجید اور بی ڈی سی چیرپرسن شکیل اختر کے ہاتھوں اعزاز دیاگیا۔اس دوران بانہال سب ڈویژن انتظامیہ کی طرف سے کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار محمد تسکین کو بھی ایوارڈ نے نوازا گیا ۔بانڈی پورہ میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے کشمیر عظمیٰ کے سینئر نامہ نگار عازم جان کو توصیفی سند سے نوازا۔محمد تسکین کشمیرعظمیٰ کے سینئر رپوٹروں میں شمار ہوتے ہیں اور انہوں نے اکثروبیشتربانہال کے مسائل کو اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لانے کی بھر پور کوشش کی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار جموں و کشمیر میں اپنے اپنے ضلعوں اور علاقوں سے عوامی مسائل اور دیگر اہم معاملات کے حوالے سے متواتر طور زمینی سطح پر کام کررہے ہیں اور عوام اور انتظامیہ کے دورمیان ایک پل کے طور کام کررہے ہیں ۔