صحافت میں پی جی کورسوں کیلئے داخلہ شیڈول جاری

نئی دلی//انڈین انسٹی چیوٹ آف ماس کمیونکیشن نئی دلی نے جرنلزم میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کورسوں کے لئے داخلہ شیڈول کا اعلان کیا۔جن کورسوں کیلئے شیڈول جاری کیا گیا ہے ان میں انگریزی صحافت میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما، ہندی صحافت میں پی جی ڈپلوما ، ریڈیو اور ٹی وی صحافت میں پی جی ڈپلوما ، اشتہارات اور رابطہ عامہ میں پی جی ڈپلوما، اڑیا صحافت میں پی جی ڈپلوما ،اردو صحافت میں پی جی ڈپلوما ،مراٹھی صحافت میں پی جی ڈپلوما اور ملیالم صحافت میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما شامل ہیں۔ان پی جی کورسوں میں داخلے کے لئے درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ یکم مئی 2018ء مقرر کی گئی ہے ۔یہ کورس آئی آئی ایم سی نوڈل کیمپس نئی دلی کے علاوہ ریجنل کیمپسوں دین کنال اڑیسہ ،امراوتی مہاراشٹریہ ایز وال میزورم ، جموں ، جموں وکشمیر ، کوٹایم کریلا میں کرائے جائیں گے۔پی جی ڈپلوما کورسوں کیلئے داخلے کیلئے اُمید وار کے پاس کسی بھی شعبے میں بیچلرس ڈگری ہونا لازمی ہے تاہم جن امید واروں نے ڈگری امتحان دیا ہو وہ بھی داخلے کے لئے اہل ہیں۔داخلہ ایک انٹرسٹ امتحان کے ذریعے سے کرایا جائے گااور یہ امتحان 27؍ مئی 2018ء کو نئی دلی ، احمدآباد ، ایز وال ، امراوتی ،بنگلورو ،بھوپال ،چینئی ، دھیرادون ، دین کنال ، گوہاٹی ، حیدر آباد ، جموں ، کولکتہ ، کو ٹائم ، لکھنو ، ممبئی ،پٹنہ ، رانچی ، رائے پور اور سرینگر میں منعقد کیا جائے گا۔اُردو میں جرنلزم کورس کے لئے امتحان 26؍ مئی 2018ء کو نئی دلی ، بھوپال ، سرینگر ، جموں ، حیدر آباد ، لکھنو ، ممبئی میں لیاجائے گا ۔شارٹ لسٹ کئے گئے اُمید واروں کو انٹرویو اور گروپ ڈسکشن کے لئے بلایا جائے گا اور یہ انٹرویو جون مہینے کے آخری ہفتے یا جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران نئی دلی میں لیا جائے گا۔ان کورسوں کے لئے درخواستیں آن لائن www.iimc.nic.in پر جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ 1500روپے کی فیس بھی آن لائن جمع کرائی جاسکتی ہے۔امیدوار درخواست فارم ڈاون لوڈ بھی کرسکتے ہیں اور اس سے بھر کے ڈیمانڈ ڈرافٹ سمیت بذریعے ڈاک ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( ٹی اینڈ اے) انڈین انسٹی چیوٹ آف ماس کمیونکیشن ، ارونا آصف علی مارگ نئی دلی 110067پر بھیج سکتے ہیں۔ڈیمانڈ ڈرافٹ آئی آئی ایم سی نئی دلی کے نام ہونا چاہیئے۔