صحافتی ،سماجی، ادبی اور تجارتی حلقوں کا ریاض ملک اور فرقانی کو مبارک

سرینگر// صحافتی،سماجی،ادبی اور تجارتی جماعتوں نے انجمن اردو صحافت کے نو منتخب صدر ریاض ملک اور جنرل سیکریٹری بلال فرقانی کو مبارکباد پیش کی ہے۔جموں کشمیر اردو کونسل نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحافی ریاض ملک کو صدراور بلال فرقانی کوجنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انجمن آنے والے وقت میں بھی اردو زبان و ادب اور اردو صحافت کے فروغ کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی۔ اپنی پارٹی لیڈر انجینئر نذیر احمد ایتو اور لوک جن شکتی پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری سنجے صراف نے بھی نو منتخب عہدیداروںکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میںصحافی اپنا رول ادا کریںگے۔ کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار نے امید ظاہر کی کہ دونوں صحافی اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافت کو مستحکم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ سابق ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات خواجہ فاروق احمد رینزو، کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن دھڑے کے صدر شاہد حسین اور جنرل سیکریٹری حاجی نثار، کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شاہدار،اکنامک الائنس سوپور کے سربراہ حاجی محمد اشرف گنائی،ساوتھ سٹی ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے صدر صوفی محی الدین، آل ٹریڈ اینڈ ٹرانسپورٹ بٹہ مالو کے صدر پیر امتیاز الحسن، کشمیر ریٹیلرس ایسو سی ایشن کے صدر فرحان کتاب،کشمیر شکاری ایسو سی ایشن کے صدر حاجی ولی محمد،کشمیر ہول سیل مٹن ڈیلرس ایسو سی ایشن کے معراج الدین گنائی،سینٹرل کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے سیکریٹری ارشد احمد بٹ،کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین محمد جیلانی پرزہ،کشمیر پریس فوٹو گرافرس ایسو سی ایشن کے صدر فاروق جاوید،معروف صحافی ریاض مسرور اور دیگر لوگوں نے بھی ریاض ملک اور بلال فرقانی کو مبارکباد پیش کی۔