ٹنگمرگ //کنزر میں پینے کے پانی کی قلت پر لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔کنزر کے وارڈ نمبر 1 کے لوگ پانی کی عدم دستیابی پر سرینگر گلمرگ شاہراہ پر جمع ہوئے اور محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے فوری طور صاف پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 15 دنوں سے پانی سے محروم ہیں جس کی وجہ سے انہیں ندی نالوں کا گندہ پانی استعمال کرنا پڑرہا ہے۔مظاہرین نے سرینگر گلمرگ شاہراہ پر دھرنا دیکر شاہراہ کو مسدود کرنے کی کوشش کی تاہم تحصیلدار کنزر نے احتجاجی لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد لوگوں کو پانی فراہم کیا جائے گا جس پر مظاہرین پُرامن طور منتشر ہوگئے۔
صارفین ندی نالوں کا گندہ پانی استعمال کرنے پر مجبور
