شیو سینا بڑی براہمناں یونٹ کی تشکیل

جموں //شو سینا بالا صاحب ٹھاکرے ،جے اینڈ کے یونٹ نے بدھ کے روز بڑی براہمناں یونٹ کی تشکیل دی ،جس میں اشوک کمار کو بلاک صدر ،اشونی کمار کو نائب صدر، جے پال کو سیکرٹری بنایا گیا ۔پروگرام کا اہتمام ریاستی صدر ڈمپی کوہلی کی ہدایت پر زیر نگرانی جنرل سیکرٹری منیش ساہنی نے ریاستی سیکرٹری راج سنگھ ،جوائنٹ سیکرٹری راجیو سلاریہ، پون سنگھ منعقد کیا گیا ۔اجے بھگت، اجے کمار، بلویندر کمار،شمشیر چند اور اارون کمار کو بطور ایگزیکٹو ممبران نامزد کیا گیا ہے۔میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کوہلی نے توقع کا اظہار کیا کہ نیا یونٹ پارٹی کو مزید مستحکم بنائے گاا ور پارٹی کو نئی بلندیوںتک لیجائے گا۔انہوں نے نو منتخہ ممبران سے شو سینا کی عوام دوستانہ پالسیاں گھر گھر پہنچانے کیلئے کہا اور انہیں پارٹی کی سرگرمیوں سے واقف بنانے کو کہا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو ریاست میں اکثریت ہو رہی ہے اور مزید نئے یونٹ تشکیل دئے جائیںگے ۔بی جے پی کی جانب سے جرنلسٹوں کو مبینہ طور سے رشوت دینے کے الزام کے رد عمل میں انہوں نے  الیکشن کمیشن آف انڈیا سے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے رشوت خوری کے عمل میں ملوث بی جے پی اہلکاروں کے خلاف سنگین کاروئی کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے بی جے پی کے ریاستی صدر کو انتخاب لڑنے کے لئے نا اہل قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا۔