شین واٹسن پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ

لاہور//پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شین واٹسن کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔بدھ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ٹیم مینجمنٹ نے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر اور پی ایس ایل ٹیم کی جانب سے ماضی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے شین واٹسن کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔شین واٹسن 2019 میں پی ایس ایل جیتنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹری کی ٹیم کا بحیثیت کھلاڑی حصہ تھے۔ انہوں نے اس سیزن میں 143.81 کے سٹرائک ریٹ سے 430 رنز بنائے تھے اور ’پلیئر آف دا ٹورنامنٹ‘ قرار پائے تھے۔