شیندرہ کا نوجوان ایک ماہ سے لاپتہ

پونچھ//پونچھ ضلع کے شیندرہ گائوں کا ایک نوجوان 3جنوری سے لاپتہ ہے جبکہ اس کی تلاش میں والدین اور دیگر اہل خانہ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔اہل خانہ نے بتایا کہ ساجد اقبال کے والدین اپنے گمشدہ بچے کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ نوجوان کی تلاش کیلئے والدین نے ہر طرح کی کوشش کی لیکن ابھی تک ان کے بچے کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا ہے جس کے بعد انھوں نے پونچھ میں غیر سرکاری تنظیم چائلڈ لائین کے دفتر میں پہنچ کربچے کی تلاش میں مدد کی اپیل کی۔ چائلڈ لائن پونچھ کے کوآرڈی نیٹر سبزار احمد نے والدین کی شکایت درج کر کے انھیں یقین دلایا کہ وہ بچے کی تلاش میںمکمل تعاون اور مدد فراہم کریں گے اور گمشدہ بچے کو تلاش کرنے کیلئے تمام تر کوششیں اور ذرائع بروئے کار لائے جائیں ۔انھوں نے والدین سے بھی درخواست کی ہے کہ اس طرح کا معاملا ت میں بالکل تاخیر نے کرتے ہوئے پولیس تھا نہ اور ان کے پاس شکایت کریں تاکہ گم شدہ بچوں کو جلد سے جلد بازیاب کیا جائے۔انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کے کسی بھی بچے کی گمشدگی پولیس تھا نہ میں اطلاع کریں اور ان کے پاس بھی شکایت درج کروائیں۔انھوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں فوری طور پر 1098 پر مفت کال کر کے اطلاع دیں۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی درخواست کی کہ اگر وہ کسی بھی بچے کو دیکھیں تو فوری طورپر 8825096500،3. 01965222213، 8492845360پر اطلاع دیں۔