شیما قصبہ نے ایس پی ہندوارہ کا چارج سنبھال لیا | گارڈآف آنر پیش ،جوش و جذبے کے ساتھ خیرمقدم

نیوز ڈیسک
ہندوارہ//آئی پی ایس افسر شیما نبی قصبہ نے سنیچر کو سپرانٹنڈنٹ پولیس ہندوارہ کا چارج سنبھال لیا۔ موصوفہ ہفتہ کو ڈسٹرکٹ پولیس  ہندوارہ پہنچیں ۔نئے ایس پی ہندوارہ کا استقبال اے ایس پی ہندوارہ ارشاد حسین نے کیا۔ اس کے علاوہ ایس ڈی پی او ہندوارہ، ڈی وائی ایس پی (ڈار) ہندوارہ، ڈی وائی ایس پی ماگام اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ نئے ایس پی کو جموں و کشمیر پولیس ضلع ہندوارہ کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد ایس پی ہندوارہ نے پولیس ضلع ہندوارہ کے افسران کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ بلائی اور افسران پر زور دیا کہ وہ عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے لگن اور جوش کے ساتھ کام کریں اور عوام کے ساتھ بہتر تال میل بنائے رکھیں۔جے کے این ایس