شیعہ فیڈریشن کا وفد ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے ملاقی

منڈی// شیعہ فیڈریشن کے ایک وفدنے ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ سے ملاقات کی اورلوگوں کوبجلی کی عدم دستیابی اورآنکھ مچولی کے سبب درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق شیعہ فیڈریشن پونچھ کے وفدنے ڈی سی پونچھ سے ضلع ترقیاتی کمشنرسے ان کے دورہ منڈی سے واپسی کے دوران منڈی میںکی ۔اس دوران وفدنے ڈی سی موصوف کو ایک میمورنڈم پیش کیااور  بجلی کے حوالے سے آنے والی پریشانیوں سے آگاہ کیا – وفدنے  بتایا کہ 63 کے وی کے ٹرانسفارمر پر محلہ کے 80 سے زائد کنکشنوں کے علاوہ بازار اور دوسری جگہوں کے بھی کنکشن ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسفارمر زیادہ بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتا اور بار بار اس وجہ سے ٹرانسفارمر میں خرابی پیدا ہوتی ہے ۔وفدنے بتایاکہ لوگ عرصہ دراز سے مشکلات سے دوچارہیں اور اس عوامی پریشانی کاازالہ کرنے کامطالبہ کیا ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ محکمہ بجلی کے اعلیٰ آفیسران سے اس سلسلہ میں بات کریں گے – اس دوران وفدنے شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان سے بھی گزارش کی کہ وہ جموں میں محکمہ بجلی کے اعلیٰ آفیسران سے اس سلسلہ میں ملاقات کر کے ان کی علم میں یہ بات لائیں تاکہ ان کی اس پریشانی کا ازالہ ممکن ہو سکے۔