شیری میں 2 بجلی ٹرانسفارمر خراب

بارہمولہ//شیری نارواوبارہمولہ میں بھاری برفباری سے دو بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں تاجروں اور مقامی لوگوں  کوسردیوں کے ان ایام میںسخت مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بونہ پور ہ اور مین مارکیٹ شیری کے دو بجلی ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے علاقہ میں شام ہوتے ہی اندھیرا چھاجاتا ہے ۔ اس دوران شیری بازار کے تاجروں نے محکمہ بجلی کے ملازمین پر غفلت شعاری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کا ٹرانسفارمر پچھلے ایک ماہ کے دوران تین مرتبہ خراب ہوگیا تاہم محکمہ نے اس کے بدلے ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا جس کی وجہ سے پورا بازارگھپ اندھیرے میں ڈوبا رہتاہے ۔