شیری لریڈورہ سڑک کی مرمت کرنے کا مطالبہ

 بارہمولہ//  ضلع بارہمولہ کے شیری سے لریڈورہ رابطہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے مسافروں، ٹرانسپورٹروں اور طلاب کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق شیری لریڈورہ تک کی رابطہ سڑ ک کافی خستہ حال ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔انہوں نے محکمہ آر انیڈ بی پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ اس سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے جبکہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن گئے ہیں ۔ اور مذکورہ سڑک کی ناگفتہ بہہ حالت سے مسافروں ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔لوگوں کے مطابق اگر چہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کے آفسران کو مطلع کیا تھا تاہم انہوں نے اس سڑک کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔ بیوپارمنڈل  شیری کے عہدیداروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس سڑک کی حالت ا س قدر خستہ ہے اس پر اب تریفک چلانا دشوار بن گیا ہے اور ٹرانسپورٹر بھی مشکل سے ہی اس سڑک پر اپنی گاڑیاں چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کی مقامی آبادی اور ٹرانسپوڑوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔انہو ں دھمکی دی ہے کہ اگر اس سڑک رابطے کو فوری طور پر مرمت نہیں کی گئی تو وہ سڑکوں پر نکل آئیں گے جس کی تمام ذمہ داری متعلقہ محکمہ پر عائد ہوگی ۔مقامی لوگوں نے  لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس سڑک کی جلد از جلد مرمت کریں تاکہ لوگوں کو مشکلات نہ کرنا پڑے۔