شیری بازارمیں ڈرنیج سسٹم ناکارہ | تاجر،مسافر اور راہگیر ذہنی کوفت کا شکار

ْْبارہمولہ//شیری نارواو بارہمولہ کے مین بازارمیں ڈرنیج سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے گندہ پانی کئی دوکانات میں داخل ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں کاروباری حلقوں، مسفاروں اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق شیری بازار میں یہ خراب ڈرین لوگوں کیلئے درد سر بنی ہوئی ہے کیونکہ جامع مسجد کے نزدیک اس ڈرین سے بد بو پھیل رہی ہے۔علاقے کے تاجروں کا کہنا ہے کہ بدبو کی وجہ سے اُن کا کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے ۔ بیوپارمنڈل شیری کے صدر سجاد بشیر لون اور جنرل سکریٹری امتیاز احمد لون نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بارشوں کے دوران گندہ پانی دوکانوں میںداخل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اُن کو کافی نقصان ہو جا تا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ انتظامیہ اور بیکن حکام کی نوٹس میں بھی لایا گیا لیکن انہوں نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار سے مطالبہ کیا کہ اس ڈرین کی فوری طور مرمت کی جائے۔