شیری بارہمولہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ،لوگ پریشان

بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے شیری نارواوعلاقے کے لوگ گزشتہ کئی روز سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت سردی کے ایام میں مشکلات کا سامنا ہیں۔ بنہ پورہ شیری کے لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای اُنہیںپینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہوچکا ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔ ایک مقامی شہری عبدالجبار لون نے ’کشمیر عظمیٰ‘ کو بتایا کہ محکمہ ہذا کے متعلقہ افسران کی عدم توجہی سے اس دیہات میں پانی کی سپلائی بُری طرح سے متاثر ہوئی ہے اور لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترستے ہیں جبکہ لوگ گندے نالوں اور دریائوںکا پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے۔ انہوںنے بتایا کہ اگر چہ لوگوں نے کئی دفعہ متعلقہ محکمہ کے ملازمین کو اس معاملے سے آگاہ کیا تھا تاہم انہوںنے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔لوگو ں نے محکمہ کے ا علیٰ افسراں سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں فوری طوری پانی کی سپلائی میں بہتری لائی جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے ۔