شیراز چوک اور راجباغ میں پولیس عوامی دربارمنعقد

 سرینگر //خانیار اور راجباغ پولیس تھانوںمیں عوامی دربار کا انعقاد کیاگیا جس میں معزز شہریوں اور تاجرانجمنوں سے وابستہ تاجروں نے شرکت کی۔ ایس ایچ او پولیس اسٹیشن خانیار پرویز احمد کی سربراہی میں شیراز چوک سرینگر میں پولیس پبلک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں معزز شہریوں اور مختلف محلہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور تاجر انجمنوں نے شرکت کی ۔ شرکاء نے میٹنگ کے دوران منشیات کی روک تھام اور ٹریفک جام جیسے مسائل اُبھارے۔ ایس ایچ او خانیار نے شرکاء کو یقین دلایا کہ لوگوں کے مسائل کو کم سے کم وقت میں حل کرانے کیلئے اقدامات کئے جائینگے جبکہ سول انتظامیہ سے جڑے مسائل کو متعلقہ محکموں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا ۔ ادھر  راجباغ پولیس سٹیشن میں ’’پولیس کیمونٹی پارٹنر شپ ‘‘ گروپ میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ راجباغ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او ایاز گیلانی کی قیادت میں منعقدہ عوامی دربار میں معزز شہریوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے شرکت کی ۔ شرکاء نے میٹنگ کے دوران عوامی اہمیت کے مسائل جن میں پارکنگ ، جواہر نگر سرینگر میں بس اسٹینڈ کی عدم دستیابی ، سی سی ٹی وی کیمروں کی عدم موجودگی اور اہم جگہوں پر سٹریٹ لائٹس نصب کرنے و دیگر مسائل اُبھارے۔ ایس ایچ او نے لوگوں کے مسائل غور سے سنیں اور یقین دلایا کہ مسائل کو کم سے کم وقت میں حل کرانے کیلئے اقدامات کئے جائینگے جبکہ سول انتظامیہ سے جڑے مسائل کو متعلقہ محکموں کے سربراہان کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔