شیدول نالہ لوگوں کیلئے موت کا کنواں

مہور//سب ڈویژن مہور کے علاقہ گلابگڑھ جانے والی سڑک کے درمیان میں ایک نالہ ہے جس کا نام شیدول نالہ ہے جو لوگوں کیلئے موت کا کنواں بن کر رہ گیاہے۔اس وقت اگرچہ نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے اور شیدول نالہ میں بھی پانی بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے  گاڑیاں عبور کرنے میں شدید دقتوں کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ اس نالہ سے گاڑیاں عبور ہوتے وقت سواریوں کو گاڑی سے نیچے اتر نا پڑتا ہے اور گاڑی کو دھکا مار کر عبور کراتے ہیں۔ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ اس نالہ سے اپنی جان کے ساتھ کھیل کر گاڑیاں عبور کرتے ہیں اور وہ کبھی بھی موت کا شکار ہوسکتے ہیں۔مقامی ایک ڈرئور شبیر احمد نے بتایا کہ اس نالہ سے پانی کے پیچ سے گاڑیاں نکالتے وقت  ان کی گاڑیوں کا بھی نقصان ہوتا ہے اور جتنا وہ کماتے ہیں اتنا گاڑیوں کو ٹھیک کرنے میں لگ جاتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ برسات کا موسم آنے کو ہے اور نالوں میں اب پانی میں اضافہ ہوگا اسی طرح شیدول نالہ میں بھی پانی بڑھ جائے گا اور گاڑیاں گلابگڑھ کیلئے پار نہیں ہوگی اور گلابگڑھ جانے والی 20 ہزار آبادی کو اب برسات میں پیدل چلنا پڑے گا۔جس کی وجہ سے انہیں طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس دوران مریضوں کو بھی مہور ہسپتال میں پہنچانے میں کئی گھنے لگیں گے۔مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ اگرچہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے اس نالہ میں کئی سالوں سے پل زیر تعمیر ہے لیکن وہ ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پل کا تھوڑا سا کام ہوا تھا اس کے بعد ٹھپ پڑا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس نالہ میں پل ہوتا انہیں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے اعلیٰ افسران سے مانگ کی ہے کہ اس پل کے تعمیر کا کام جلد سے جلد لگایا جائے۔