سرینگر//نیشنل کانفرنس کے لیڈر مرحوم شیخ نذیر احمد کی چوتھی برسی پر اُن کے مقبرہ واقع ملک صاحبؒ صورہ میں فاتحہ خوانی اور گلباری کی گئی، جس میں پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ،جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، سینئر نائب صدر چودھری محمد رمضان، سینئر لیڈران مبارک گل، عرفان احمد شاہ، پیر آفاق احمد،شمیمہ فردوس، صبیہ قادری کے علاوہ کئی سرکردہ لیڈران اور عہدیداروں نے شرکت کی۔صبح سویرے سے ہی قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا۔