ترال//شیخٰ محلہ پنگلش ترال میں 4ماہ قبل منطور کیا گیا بجلی ٹرانسفارمر نصب نہ کرنے سے لوگوں میں سخت غم و غصہ پایاجارہاہے۔ شیخ محلہ پنگلش کی آبادی کئی برسوں سے بجلی کی عدم دستیابی کے سبب مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اور لوگوں کی تگ و دو کے بعد گزشتہ برس مذکورہ بستی کیلئے ایک ٹرانسفارمر منظور کیاگیا جبکہ ترسیلی نظام کیلئے کھمبے اور تار یںبھی فراہم کی گئیں۔ مقامی آبادی کاکہناہے کہ اتنا عرصہ گزرجانے کے باوجود بھی ابھی تک بجلی ٹرانسفارمر نصب نہیں کیاگیا جو ان کے ساتھ کسی مذاق سے کم نہیں ہے۔ لوگوں نے متعلقہ محکمے اور ٹھیکیدار سے بھی کئی بار رابطہ قائم کیا تاہم معاملہ کو حل نہیں کیاگیا۔ اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر ترال محمد مقبول آہنگرنے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ترال میں درجنوں گائوں دیہات کو اسکیم کے دائر ے میں لایا گیا ہے اوریقین دلایاکہ مذکورہ بستی کو بہت جلد ٹرانسفارمر کو نصب کیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ اسکیم کودسمبر2019تک مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے اس لئے فنڈس لیپس ہونے کی لوگوں کو فکر کرنے ضرورت نہیں ہے ۔
شیخ محلہ پنگلش کیلئے بجلی ٹرانسفارمر منظور
