شیخ مجیب الرحمان کے مجسمے توڑے گئے

ڈھاکہ/عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک/بنگلہ دیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ہلاکتوں کے بعد بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کربیرون ملک روانہ ہوگئیں۔رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور بیرون ملک جانے کے بعد مظاہرین ان کی سرکاری رہائش گاہ میں گھس گئے جہاں مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور سامان بھی اٹھا کر لے گئے ۔تاہم مظاہرین نے ڈھاکہ میں بنگلا دیش کے بانی اور شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان کے مجسموں کو بھی نقصان پہنچایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دارالحکومت ڈھاکہ میں مشتعل مظاہرین شیخ مجیب کے مجسموں کو توڑ رہے ہیں۔علاوہ ازیں حسینہ واجد کے مستعفی ہونے اور ملک چھوڑنے کی خبر پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔