شیخ فیاض احمدکا باغ بہو دورہ، محکمہ کی ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

جموں//کمشنر سیکرٹری فلوری کلچر ، پارکس اینڈ گارڈنز شیخ فیاض احمدنے باغ بہوکا دورہ کر کے محکمہ کے مختلف پارکوں میں چلائے جارہے مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے باغ بہو میں ڈائریکٹوریٹ آف فلوری کلچر جموں اور ایمفی تھیٹر کے دفتر کی عمارت کی تعمیر کا جائزہ لیا۔کمشنر سیکرٹری نے پی پی پی موڈ پر باغ بھور باغ میں منی تفریحی واٹر پارک اور بٹر فلائی پارک کی ترقی کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے بروقت رِپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے آزادی کا اَمرت مہااُتسو کے تحت 75 ویں یوم آزادی کو منانے کے لئے محکمہ سکولی تعلیم کے اشتراک سے 75سکولوں میں شجرکاری مہم چلانے کی بھی ہدایت دی۔ڈائریکٹر فلوری کلچر پارکس اینڈ گارڈنز جموں ایس جتندر سنگھ نے میٹنگ کو بتایا کہ فلوری کلچر ڈائریکٹوریٹ کی نئی عمارت مکمل ہو چکی ہے اور آنے والے مہینوں میں ایمفی تھیٹر مکمل ہوجائے گا ۔ اُنہوں نے میٹنگ کو اِس مالی برس میں مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں کے بارے میں مزید جانکاری دی جس میں جدید فلوری کلچر سینٹر باغ بھور، ٹیولپ گارڈن ، سناسر ، چلڈرن پارک ، بوگین ویلا گارڈن ، باغ بھور اور جموںصوبے کے 20 پارکوں میں بچوں کے آلات کی تنصیب شامل ہے۔اُنہوں نے مختلف ڈیلیور ایبلز کے بارے میں بھی بتایا جو ایک ماہ ، تین ماہ میں مکمل ہوچکے ہیں اور اگلی ڈیلیور ایبلز کی صورتحال جو چھ اور بارہ ماہ میں مکمل ہوجائیں گے اور پیڈ پارکس سے ہونے والے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات بھی دیں