سرینگر//نیشنل کانفرنس نے ہفتہ کو پارٹی کے بانی شیخ محمد عبد اللہ کے115ویں یوم پیدائش پر اُنہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
اس سلسلے میں شیخ کے مزار واقع نسیم باغ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میںپارٹی صدر فاروق عبد اللہ کی قیادت میں کئی لیڈران و کارکنان نے شمولیت کی۔
فاروق کے علاوہ اُن کے بیٹے اور پارٹی کے نائب صدر عمر عبد اللہ،جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر،لوک سبھا ممبران حسنین مسعود اور محمد اکبر لون بھی تقریب میں موجود تھے۔
اس موقع پر چند صحافیوں کی جانب سے بد نظمی کے پیش نظر فاروق تاہم روایتی تقریر نہیں کرسکے ۔