شیخ زو واکورہ میں تیندوے کی موجودگی سے دہشت

گاندربل//گاندربل کے علاقہ شیر پتھری سے ملحقہ شیخ زو واکورہ میں گزشتہ دو روز سے تیندوے کی موجودگی سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔مقامی آبادی کے مطابق اتوار کی شام شیخ زو میں تیندوے کی موجودگی پائی گئی جس کے بعد مقامی آبادی خصوصاً خواتین، بزرگ اور بچوں نے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی ۔اس سلسلے میں محکمہ جنگلی حیات کے انچارج فیروز احمد نے کہا کہ اتوار کی شام شیخ زو واکورہ میں تیندوے کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملی جس کے بعد محکمہ سے وابستہ عملہ کو علاقہ میں تعینات کردیا گیا اور امید ہے کہ کسی کو نقصان پہنچائے بغیر تیندوا پکڑا جائے گا۔