شیخ حسینہ کئی ممالک میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی خواہاں

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

ماسکو//حسینہ واجد برطانیہ میں طویل سیاسی پناہ نہ ملنے اور امریکی ویزا منسوخ کیے جانے کے بعد کئی ممالک میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی خواہاں ہیں۔بنگلہ دیش میں مسلسل 16 سال تک اقتدار میں رہنے والی عوامی لیگ کی سربراہ حسینہ واجد نے دو روز قبل عوامی احتجاج اور دباؤ کے بعد وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد بہن کے ہمراہ ہندوستان فرار ہوئیں لیکن وہاں ان کا طویل عرصے قیام ممکن نہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حسینہ واجد نے طویل سیاسی پناہ کے لیے برطانیہ کو درخواست دی لیکن وہاں سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا جب کہ امریکہ نے بھی سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم کا ویزا منسوخ کر دیا ہے ۔ایسے میں حسین واجد دیگر کئی ممالک میں سیاسی پناہ لینے کی خواہاں اور وہاں اس حوالے سے درخواست دینے پر غور کر رہی ہیں۔روسی نیوز ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد برطانیہ اور امریکہ سے مایوسی کے بعد اب بیلا روس سمیت کچھ مشرق وسطیٰ کے ممالک، فن لینڈ میں سیاسی طور پر پناہ لینا چاہتی ہیں۔