شیخ العالم شیخ نورالدین نورانی کا سالانہ عرس منایا گیا

 مہور //راج نگر بدھل کی سر زمین پر 26 جمادی الآخر 15 مارچ بروز جمعرات شمس العالم میں حضرت شیخ العالم شیخ نورالدین نورانی علیہ رحمتہ اللہ کا سالانہ عرس مبارک نہایت ہی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔اس سلسلہ میں پیر حاجی بابا محمد امین متو سجادہ نشین چرار شریف کی زیر صدارت جامع مسجد شریف شیخ العالم راج نگر بدھل میں سہ روز کا شب خوانی درود واز کلام شیخ العالم اور ختمات العظمات پر دوحہ پر و مجالس کیا انعقاد کیا گیاجس میںبڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔حضرت شیخ العالم نورانی نے چھ صدی قبل قرآن و حدیث کی تعلیم کو کشمیری زبان میں پیش کیا۔اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود ان کی کلام کو روحانی محفلوں اور مساجد میں بڑی عقیدت کے ساتھ پڑھا جاتا ہے۔ خاص طور پر علماء کرام واعظ و تبلیغ میں پڑتے ہیں۔اس موقعہ پر علماء کرام نے حضرت شیخ العالم سیرت و روحانی خاص طور پر کلام شیخ العالم پر سر حاصل روشنی ڈالی۔عرس پاک کی آخری نشست میں پیر حاجی بابا محمد امین متو نے جموں و کشمیر کے امن اور بے روزگار نوجوانوں کے روزگار کے لئے دعا کی۔