شیتل و راکیش نے جموں و کشمیر کے پہلے اولمپک میڈلسٹ کے طور پر تاریخ رقم کی

عاصف بٹ

کشتواڑ// جموں و کشمیر کے تیر اندازوں کی جوڑی شیتل دیوی اور راکیش کمار نے پیرس پیرا اولمپکس میں مکسڈ ٹیم کمپاؤنڈ اوپن تیر اندازی مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت کر خطے کے پہلے اولمپک تمغہ جیتنے والے کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ،لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، اور دیگررہنمائوں نے دونوں کھلاڑیوں کی ستائش کی ۔ٹوکیو گیمز میں ہرویندر سنگھ کے کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد یہ صرف دوسری بار ہے جب ہندوستان نے پیرا اولمپک تیر اندازی میں تمغہ حاصل کیا ہے۔ کٹرا ریاسی سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ راکیش کمار نے ضلع کشتواڑ کے لوئیدھار گاؤں کی 17 سالہ شیتل دیوی کے ساتھ مل کر اس جوڑی نے 156-155 کے اسکور کے ساتھ اٹلی کے میٹیو بوناکینا اور ایلونورا سارتی کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ اس سے قبل 17 سالہ شیتل دیوی نے تاریخ رقم کی کیونکہ وہ خواتین کی پیرا آرچری میں سب سے کم عمر حریف بن گئی اور انفرادی کمپاؤنڈ رینکنگ راؤنڈ میں 703 کے ذاتی بہترین نمبر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی اور 1399 کا نیا مخلوط کمپاؤنڈ عالمی ریکارڈ بھی حاصل کیا۔ایس ایم وی ڈی ایس بی انشول گرگ اور رکن ایس ایم وی ڈی ایس بی ڈاکٹر اشوک بھان سابق بین الاقوامی ریسلر دشینت شرما نے بھی تیر اندازوں کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب جموں و کشمیر کے کسی کھلاڑی نے اولمپک میں تمغہ جیتا ہیاور دوسروں کے لئے ایک معیار قائم کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جن دو کوچوں نے ان کھلاڑیوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا ہے وہ جمشید پور کی ٹاٹا آرچری اکیڈمی سے منسلک ہیں ۔وہ سابق قومی چمپئن تھے اور پانچ سال سے زیادہ عرصے سے شرائن بورڈ سے وابستہ ہیں۔ ان کی مہارت اور لگن نے راکیش کمار اور شیتل دیوی جیسے تیر اندازوں کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے جس سے انہیں بین الاقوامی کامیابی حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے تیر اندازوں شیتل دیوی اور راکیش کمار کو مبارکباد دی ہے جنہوں نے کمپاؤنڈ اوپن آرچری مکسڈ ٹیم ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کی تعریف کی “ٹیم ورک کی فتح شیتل دیوی اور راکیش کمار کو مکسڈ ٹیم کمپاؤنڈ اوپن تیر اندازی میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ انہوں نے کمال مہارت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ ہندوستان اس کارنامے سے خوش ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی ایکس پر جا کر جوڑی کو مبارکباد دی یہ کہتے ہوئے ’’شیتل دیوی اور راکیش کمار نے #پیرس المپک 2024 میں مکسڈ ٹیم کمپاؤنڈ اوپن تیر اندازی ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت کر قوم اور جموں و کشمیر کے لئے خوشی لائی ہے
جس پر ان کو فخر ہے ۔