سرینگر //کشمیر چیمبر آف انڈسٹریز اینڈ کامرس کے صدر مشتاق احمد وانی نے پارلیمانی پینل کی جانب سے شہتوس پر لگائی گئی پابندی کو ہٹانے کی شفارشات کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی سی آئی نے نے شہتوس پر عائد کی گئی پابندی کو کئی مرتبہ مرکزی سرکار سے اٹھایا کیونکہ شہتوس پر عائد پابندی سے ہزاروں افراد کی روزی روٹی متاثر ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پینل کی سفارشات نے کشمیر میں کئی لوگوں کی اُمیدوں کو جگایا ہے کیونکہ اس تجارت سے کشمیر میں ہزاروں افراد کا روز گار جڑا ہوا ہے۔ کے سی سی آئی نے نے مرکزی اور ریاستی حکومت سے سفارشات جلد لاگو کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ کشمیر میں شہتوس کا کاروبار پھر سے ویسے ہی شروع ہو جیسا پہلے کاروبار ہوتا تھا۔