جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر کے گاوں ڈھرانا میں شہید بابو رام کے گھر کی طرف جا رہی 50 گز سڑک کو متعلقہ محکمہ مکمل کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے جس پر سماجی کارکن ستیش شرما نے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محکمہ تعمیرات عامہ کے اعلیٰ آفیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک شہید کے گھر جا رہی 50 گز سڑک ٹھیک نہیں کروا سکا جس کا انہیں بڑا افسوس ہے۔ اُنکا کہنا تھا کہ آدمی اپنے ملک کیلئے جان دے گیا اورملی ٹینٹوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ملک کیلئے شہید ہو گیا لیکن اس کے گھر والوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے جبکہ ملک کے ایک بڑے ایوارڈ سے بھی انکو نوازا گیا ہے۔ اُنہوں نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈھرانا چوک میں اُنکے نام سے ایک یادگار بھی بنانی تھی لیکن وہاں پر کوئی کام نہیں ہوا جوافسوسناک ہے۔ اُنہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کے اُنکے پریوار کی طرف دھیان دیا جاے اور سڑک کے ساتھ ساتھ یادگار کا بھی کام کیا جائے ۔