شہناز گنائی نے 2ایمبولینس گاڑیاں فراہم کیں

 پونچھ //این سی لیڈر و ممبر قانون ساز کونسل ڈاکٹر شہناز گنائی نے اپنے حلقہ اختیاراتی فنڈز میں ایمبولینس گاڑیاں خرید کر پرائمری ہیلتھ سنٹر ساتھرہ اورپرائمری ہیلتھ سنٹر چنڈک کو فراہم کیں ۔یہ ایمبولینس گاڑیاں چیف میڈیکل افسر پونچھ کے حوالے کی گئیں جس دوران بلاک میڈیکل افسران ،دیگر عملہ اور معززین بھی موجو دتھے ۔اس موقعہ پربولتے ہوئے ڈاکٹر شہناز گنائی نے حکومت پر زور دیاکہ دیہی علاقوں میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنایاجائے اور اڑسٹھ فیصد دیہی آبادی کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ دیگر طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں ۔ڈاکٹر گنائی نے کہاکہ لوگ طبی عملے سے بہت زیادہ توقعات رکھتے ہیں جن کی امیدوں پر پورااتر اجائے جس کیلئے ضروری ہے کہ طبی خدمات میں بہتری لائی جائے ۔انہوں نے کہاکہ وہ دور دراز علاقوں میں طبی خدما ت کی فراہمی کیلئے ہرممکنہ تعاون دینے کو تیار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ بات باعث افسوسناک ہے کہ دیہی علاقوں میں کئی لوگ بہتر طبی خدمات کی فراہمی نہ ہونے کے باعث مر جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان ایمبولینس گاڑیوں سے مریضوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے میں مدد ملے گی ۔