شہزاد ملک کی ویڈیو وائرل ہونیکا معاملہ

مینڈھر//سائیں ناتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد ملک کی ایک ویڈیو سماجی روابط کی سائٹس پر وائرل ہونے پر پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا جس کے خلاف مینڈھر کے نوجوانوںنے احتجاج کرتے ہوئے گاڑیوں کی آمدورفت بند کردی ۔ذرائع کے مطابق شہزاد ملک نے ایک نوجوان کے خلاف پولیس تھانہ مینڈھر میں تحریری شکایت درج کروائی ہے جس پرموصوف کی ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے ۔اس دوران پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم نوجوان کو گرفتار کرکے مینڈھر پولیس تھانے لایاتاہم پولیس کے اس اقدام پر مقامی نوجوانوں نے پیر کے روز بعد سہ پہر مین چوک مینڈھر میں گاڑیوں کی آمدورفت معطل کرکے دھرنا دیا اور پولیس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر شہزاد ملک کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ نو جو انو ں نے پو لیس سے مانگ کی فو ری طور پر نو اجو ن کو رہا کیاجائے نہیں تو وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔مظاہرے میں شامل نوجوانوں نے شہزاد ملک کے خلاف الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ لیڈران کے خلاف سوشل میڈیا پر کئی چیزیں وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن انہیں ایسا اقدام نہیں اٹھاناچاہئے ۔انہوںنے کہاکہ پولیس نے غلط طریقہ کار اختیار کیاہے اور نوجوانوں کو فوری طور پر رہاکیاجائے ۔بعد میں پولیس نے گرفتار نوجوان کو رہاکردیاجس کی شناخت آصف خان کے طور پر ہوئی ہے ۔اس دوران انتظامیہ کی مداخلت پراحتجاج ختم کیاگیا اور گاڑیوںکی آمدورفت بحال ہوگئی ۔