شہر کی 1300مساجد کو 45000کوئنٹل بالن فراہم ہوگا

 سرینگر//محکمہ جنگلات کی طرف سے شہر سرینگر کی 1300مساجد کو موسم سرما کے دوران یکم نومبر سے رعایتی داموں پر بالن فراہم کی جارہی ہے ۔اس سلسلے میں محکمہ نے پی سی ڈیپو سرینگر میں پہلے ہی 45000 کوئنٹل بالن کا سٹاک کیا ہے ۔دریں اثنأ چیف کنزرویٹر فارسٹس کشمیر نے پی سی ڈیپو کا دورہ کیا اورشہر سرینگر کی مساجد کے لئے بالن فراہم کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈی ایف او اربن فارسٹری ڈویژن سرینگر نے سی سی ایف کشمیر کو بتایا کہ مساجد کے علاوہ 10ہزارکوئنٹل بالن پیپر ماشی اورختم بند سے جُڑے دستکاروں کو فراہم کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ تین ہزا رکوئنٹل بالن موسم سرما میں مذہبی تقریبات کے لئے دستیاب رکھی گئی ہے۔سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن نے 4200کوئنٹل بالن لداخ خطے کے لئے روانہ کی ہے۔