شہر میں ہر ماہ اوسطاً20سے زائدسڑک حادثات رونما

سرینگر //شہر کی خستہ حال سڑکوں پرحادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے اور ہر ماہ شہر میں اوسطا 20سے زیادہ سڑک حادثات میں 3سے زیادہ لوگ ہلاک اور 30سے زائد لوگ زخمی ہوتے ہیں۔سال2021کے 11ماہ کے دوران شہر کی سڑکوں پر کل 312سڑک حادثات کے دوران 36لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 333افراد زخمی ہوئے ہیں ۔محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ زیادہ تر حادثات تیز رفتاری ، موبائل فون کے استعمال ، نشے کی لت اور اورلوڈنگ کی وجہ سے پیش آتے ہیں ۔محکمہ کے عداد وشمار کے مطابق سال2021میں جنوری کے مہینے میں شہر میں 11سڑک حادثات کے دوران 2لوگوں کی موت ہوئی اور 17افراد زخمی ہوئے ہیں ۔فروری میں 23سڑک حادثات کے دوران 2لوگوں کی موت ہوئی اور 22زخمی ہوئے ہیں ۔مارچ میں 31سڑک حادثات میں 2لوگوں ہلاک اور 31زخمی ہوئے ہیں ۔اپریل میں 29سڑک حادثات میں 3لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 28زخمی ہوئے ہیں ۔ مئی میں 30سڑک حادثات ہوئے جس دوران 2لوگوں کی موت ہوئی اور 32 زخمی ہوئے ۔جون کے مہینے میں 38سڑک حادثات کے دوران 5لوگوں کی موت ہوئی اور42زخمی ہوئے ہیں ۔ جولائی میں 30سڑک حادثات کے دوران 4لوگوں کی موت ہوئی او ر 27زخمی ہوئے ہیں ۔اگست میں 34سڑک حادثات کے دوران 1شہری کی موت ہوئی ہے اور 41زخمی ہوئے ہیں ۔ستمبر میں 35سڑک حادثات میں 6افراد کی موت ہوئی اور 43زخمی ہوئے ۔اکتوبر میں شہر کی سڑکوں پر 29سڑک حادثات میں 6لوگوں کی موت ہوئی اور 26زخمی ہوئے جبکہ نومبر کے مہینے میں 22سڑک حادثات کے دوران 3لوگوں کی موت ہوئی اور 24افراد زخمی ہوئے ۔محکمہ کا کہنا ہے کہ دسمبر کے مہینے میں بھی شہر میں سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں ۔