شہر میں آج بندشیں

سرینگر // انتظامیہ نے سرینگر میں اتوار کو بندشیں عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔مشترکہ مزاحمتی قیادت نے گرفتاریوں کے تازہ چکر کے خلاف 24فروری کو وادی گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ’’ علیحدگی پسندوں کی طرف سے 24فروری کو دی گئی کال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کچھ شر پسند عناصر ممکنہ طور پر کچھ کارروائی کرسکتے ہیں،جس سے امن وقانون اور عوامی معاملات میں رخنہ پڑ سکتا ہے اس لئے سرینگر میں دفعہ 144کو نافذ کر کے شہر کے پانچ پولیس تھانوں مائسمہ ،مہاراج گنج ، نوہٹہ ، خانیار اور رعناواری کے حدود کے اندر آنے والے علاقوں میں بندشیں عائدرہیں گی ۔