شہر خاص میں23اساتذہ معطل

 سرینگر؍//ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کل شہر خاص سرینگر کے کئی سکولوں کے اچانک معائنہ کے دوران گورنمنٹ ہائی سکول رنگ ٹینگ،مڈل سکول عالی کدل اور مڈل سکول رہ باب صاحب سرینگر میں تعینات تمام 23)) تدریسی عملے کو تدریسی عمل میں انتہائی نا قص کارکردگی کی بنیاد پر معطل کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ڈائریکٹر موصوف نے کہا کہ بچوں کے تعلیمی مستقبل کے ساتھ کسی کو بھی کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں کوتاہی برتنے والے عملے کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے گا۔ انہوںنے زونل ایجوکیشن آفیسر ذالڈگر سرینگر کے خلاف تعلیم سے متعلق سرکاری احکامات اور ہدایات کی عدولی کے بارے میں وجہ بتائو نوٹس جاری کی ہے۔