جموں// اشتعال انگیز حالات کے ساتھ نپٹنے کے دوران سیکورٹی فورسز کو تحمل برتنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بٹہ مالو میں پیش آئی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے سیکورٹی فورسز کو ایسی صورتحال میں مکمل صبر و تحمل برتنے کی ہدایت دیتے ہوئے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر پر عمل پیرا رہنے کے لئے کہا ہے۔محبوبہ مفتی نے قصبہ یار میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں بشیر احمد نامی ایک شخص کو قتل کئے جانے کی بھی مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پلوامہ کالج میں گذشتہ روز رونما ہوئے پُر تشدد واقعہ کے بارے میں پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے، جس میں50 سے زائد طالب علم زخمی ہوگئے۔