شہری ریت کے غارمیں دب کر ہلاک لگیٹ میں کہرام

اشرف چراغ

کپوارہ// ہندوارہ کے شانو لنگیٹ میں پیر کی دوپہر ریت کے ایک غار میں ایک 25سالہ شخص زندہ دب کر لقمہ اجل بن گیا ۔ جاوید احمد میر ولد عبدالجبار میر ساکن شانو لنگیٹ ریت کے ایک غار سے ریت نکال رہا تھا کہ اس دوران وہ ریت کے نیچے دب گیا جب وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ریت نکال رہا تھا۔بچائو کارروائی کے دوران اسے بچا لیا گیا اور بعد میں اسے قریبی ہسپتال علاج و معالجہ کے لئے منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ان کی لاش کو جب ان کے آبائی گائوں پہنچایا گیا تو وہاں کہرام مچ گیا ۔