شہری درخت سے گر کر جاں بحق

اننت ناگ // اننت ناگ  میں ایک شہری درخت سے گر کر جاں بحق ہوا جبکہ ویری ناگ میں سڑک حادثے کے دوران میجر سمیت 2اہلکار زخمی ہوئے۔دیالگام میں بدھ کی صبح31سالہ شوکت احمد شیخ ولد عبدالرشید شیخ ساکن چک برینٹی درخت کی شاخ تراشی کر رہا تھا کہ اس دوران وہ اپنا توازن کھو کر درخت سے نیچے گر گیا۔ا گرچہ اسے فوری طور نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔ادھر ویری ناگ کے اپر ہالن علاقے میں بدھ کی صبح 19 آر آر کی ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار میجر چیتن پرجاپتی اور لانس نائیک پرشار روی زخمی ہوگئے ۔ جنہیں علاج معالجے کیلئے پہلے ماڈل اسپتال ڈورو اور بعد میںگورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔