شہری بلدیاتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 20اکتوبرکو

کٹھوعہ//ضلع الیکشن آفیسر روہت کھجوریہ نے کہاہے کہ الیکشن حکام نے ضلع میں ہوئے شہری بلدیاتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کیلئے ہرقسم کے معقول انتظامات کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ووٹوں کی گنتی 20 اکتوبرکوہوگی ۔ان باتوں کی جانکاری ضلع الیکشن افسرنے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کے دوران دی۔ انہوں نے اُمیدواروں کی کاوشوں کوسراہاجن کی بدولت ضلع میں 79.5فیصدپولنگ درج کرائی گئی۔ضلع میں 79 وارڈوں میں 368 امیدوارالیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔روہت کھجوریہ نے کہاکہ ووٹوں کی پرامن گنتی کیلئے ہرطرح کے انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ڈی ای اونے امیدواروں سے کہاکہ وہ اپنی طرف سے ایک شخص کوتعینات کریں،چاہے وہ خودہوں یاایجنٹ کوکونٹنگ ہال میں بھیجے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ گنتی کیلئے چھ سنٹرقائم کئے گئے ہیں اورہرایک سنٹرمیں 13 کونٹنگ ٹیبل لگائے گئے ہیں۔میٹنگ میں ایجنٹوں اورامیدواروں کے علاوہ ڈپٹی ڈی ای اوچاندکشورشرمابھی موجودتھے۔