شہریوں نے بی جے پی کو حمایت دی

جموں//بھارتیہ جنتا پارٹی کو لوک سبھا انتخاب میں اپنی شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے متعدد ایسو سی ایشنوں اور جموں ایسٹ اسمبلی حلقہ کے مختلف مقامی لوگوں کے ایک وفد نے بی جے پی جنرل سیکرٹری یدھ ویر سیٹھی سے ملاقات کی اور پارٹی کو پوری طرح سے حمایت دینے کا اعادہ کیا۔ ایک پریس بیان کے مطابق وفد نے کہا کہ وہ آنے والے ریاستی اسمبلی انتخاب میںپارٹی کو تہیہ دل سے حمایت کریں گے ،تاکہ جموں ایسٹ ایک ماڈل حلقہ بن جائے۔قاسم نگر، تالاب کھٹیکاں ،کرشنا نگر، راجیو کالونی،لاجپت نگر، بس اسٹینڈ ،پہاڑی محلہ اور شیڈولڈ کاسٹ طبقہ کے نمائندوں اور پی ڈی پی کے متعدد کارکنوں نے یدھ ویر سیٹھی سے ملاقات کرکے انہیں لوک سبھا انتخاب میں پارٹی کی شنادار کامیابی پر مبارک باد دی۔انہوں نے نریندر مودی ،جو کہ ملک کو نئی بلندیوں پر لیجانے کی ہمت رکھتے ہیں،کے ہاتھ مستحکم بنانے کےلئے پوری حمایت دینے کا اعلان کیا ۔ایس سی مورچہ کے ریاستی نائب صدر چمن انگرال اور ضلع جنرل سیکرٹری آدرش کمار ، وارڈ نمبر 5 اور وارڈ نمبر19 کے پردھان پونیت ڈوگرہ ،دیپ راج گورکھا ، وارڈ صدر پنکو مجوترہ، راجو، کرتار چند، راکیش کیرنی،یش پال، ترلوک سنگھ منٹو ، پپو چند و دیگران بھی وفد میں شامل تھے۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں یدھ ویر سیٹھی نے کہا کہ یہ کامیابی عوام کی کامیابی ہے ،جنھوں نے نریندر مودی پر دوبارہ اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنھوں نے بی جے پی کی غلط تصویر پیش کی ،انکو لوگوں نے شکست دی کیونکہ وہ بی جے پی کی پالسیوں اور پروگراموں سے مطمئن ہیں۔وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیٹھی نے کہا کہ وہ انکے تعاون سے وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگراموں اور پالیسوں کو آگے لیجانے کے قابل بن جائیں گے۔