شہریت ترمیمی قانون | انڈیا اتحاد اقتدار میں آنے کے بعد منسوخ کردیا جائے گا: ممتا بنرجی

The Union Minister for Railways, Kumari Mamata Banerjee addressing at the Economic Editors’ Conference-2010, in New Delhi on October 27, 2010.

عظمیٰ نیوزڈیسک

جھاڑ گرام// مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے جھاڑ گرام کے گوپی ولبھ پور میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کی۔ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ممتابنرجی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد انڈیا مرکز میں اقتدار میں آتا ہے سب سے پہلے سی اے اے قانون کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد کوئی دوسرا کام کیا جائے گا۔بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہاکہ 400 سیٹیں پانے کا دعویٰ کرنے والی بی جے پی کا سارا گمان چکنا چور ہوگیا ہے۔ اب کبھی بھی 400 پار کا نعرہ نہیں دیا جائے گا کیونکہ بھارت کے عوام نے بی جے پی کے اس نعرے کو نکار دیا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی سی اے اے کے ساتھ وہی ڈرامہ کھیلنا چاہتی ہے جو اس نے سندیش کھالی کے ساتھ کیا تھا۔ بی جے پی سراسر جھوٹ بولتی ہے، اس پر یقین نہ کریں۔ فور ٹوئنٹی کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ انتخابات کے بعد سب کو باہر نکال دیا جائے گا۔