شہریت ترمیمی ایکٹ قوانین ابھی نہیں بنے ہیں | کورونا کی وجہ سے تاخیرہورہی ہے:امیت شاہ

کولکتہ// مغربی بنگا ل کے دوروزہ دورے کے دوران پریس کانفرنس کے دوران شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب ٹالتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے قوانین ابھی نہیں بنے ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے بحرا ن کی وجہ سے ہم نے اس جانب توجہ نہیں دی ہے اور اس وقت ملک اتنے بڑے مہم کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک نامہ نگار نے مرکزی وزیر داخلہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ آپ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی سے متعلق کورونا لوجی کی بات کرتے تھے مگر ایک سال بیت جانے کے باوجود شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ نہیں ہوا ہے اور این آر سی کا۔اس سوال کے جواب پر امیت شاہ نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے شہریت ترمیمی ایکٹ کے قوانین نہیں بنے ہیںا ور جب یہ قانون بن جائیں گے اور ملک کے حالات پرامن ہوجائیں گے تو شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کردیا جائے۔تاہم امیت شاہ نے این آر سی کے نفاذ سے متعلق کچھ بھی نہیں کہا۔خیال رہے کہ بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگی نے اس سے قبل کہا تھا کہ بنگال میں جنوری سے شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کردیا جائے گا۔بنگال کے دور وزہ دورے کے دوران امیت شاہ شمالی 24پرگنہ کے متوا کے گڑھ کا دورہ کرنے والے تھے۔مگر ذارئع کے مطابق شہریت ترمیمی ایک کے نفاذ میں تاخیر کی وجہ سے اس دورے کو رد کردیا گیا ہے۔مغربی بنگال میں غیرقانونی دراندازی کیلئے ترنمول کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ جب تک مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کا اقتدار ہے اس وقت بنگلہ دیش سے دراندازی کا سلسلہ نہیں روکے گا۔غیرقانونی دراندازی روکنے کیلئے بی جے پی کا اقتدار میںآنا ضروری ہے۔ترنمول کانگریس دراندازی کیلئے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہراتی رہی ہے کہ سرحد کی حفاظت مرکزی فورسیس کی ہے۔اس لئے اگر غیر قانونی دراندازی ہوتی ہے تو اس کیلئے بھی مرکزی حکومت ذمہ داری ہے۔
اس سے قبل شانتی نکتین میں روڈ شو کے بعدامیت شاہ نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں متعدد روڈ شوز میں شرکت کی اور اس کا اہتمام کیا لیکن اس سے پہلے کبھی بھی اتنا بڑا روڈ شو نہیں دیکھا ہے۔ یہ روڈ شو ممتا بنرجی حکومت کے خلاف لوگوں کے غم و غصے کی عکاس ہے۔ یہ ہجوم نریندر مودی جی کے ترقیاتی ایجنڈے پر لوگوں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رابندر ناتھ ٹیگورکے سونار بنگلہ کا خواب پورا کیا جائے اور بنگال کی عظمت واپس دلائی جائے گی۔امیت شاہ نے باہری قرار دئیے جانے پر کہا کہ ممتا بنرجی اپنا دماغی توازن کھودی ہیں۔انہیں ملک کی سالمیت اور اتحاد کی کوکوئی فکر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بنگال اس طرح کی تنگ نظری کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔کیا ممتا بنرجی کے زمانے میں اندراگاندھی، راجیو گاندھی اور نرسنہمارائو بنگال کا دورہ نہیں کرتے تھے۔