شہرمیں مارکیٹ چیکنگ 21دکانداروں کے خلاف کارروائی

 سرینگر// خوراک،سول سپلائز اورامور صارفین  کے خصوصی سکارڈ نے کل لیگل میٹرولاجی ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ بمنہ،فروٹ منڈی،جے وی سی،بادامی باغ،جی پی پنتھ ،پنتھا چوک اوردیگر کئی بازاروںکا معائنہ کیا جس دوران 75کاروباری اداروں میں اشیأ اورقیمتوں کا معائنہ کیا گیا۔اس دوران 21دکانداروں کو اشیائے خوردنی ایکٹ کی خلاف ورزیوں میںملوث پایا گیا اوراُن سے موقعہ پر ہی 6100روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔