اوڑی//ساگر کلچرل فورم نے امن وامان کلب جموں کشمیر اور گورنمنٹ بائز ہائر سکنڈری سکول اوڑی کے اشتراک سے اوڑی میں سالانہ کانفرس کا انعقاد کیا جس میں مختلف افراد نے شرکت کی اور مرحوم عزیز حاجنی کا کارناموں پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر معروف براڈکاسٹر اور آل انڈیا ریڈیو سرینگر میںشہربین پروگرام کے ایڈیٹر،پہاڑی پروگرام کے نگران مقصود احمد کو اوڑی میں ساگر کلچرل فورم کی جانب سے ڈاکٹر عزیز حاجنی ایوارڈ سے نوازا گیا۔مقصود احمد نے اس موقع پر کہا ’’ مجھے ریاستی ایوارڈ ، گولڈ میڈل اور کچھ قومی اعزازات سے بھی نوازا گیا لیکن آج جب میں نے اپنے آبائی علاقے میں یہ ایوارڈ حاصل کیا تو میں بہت خوش ہوں‘‘۔انہوں نے کہا کہ انہیں یہ ایوارڈ اپنے ہی لوگوں سے ملا ہے اور اب مزید کیا چاہیں گے۔انہوں نے مزید کہا’’میں ساگر کلچرل فورم کا شکر گزار ہوں کہ اس ایوارڈ کے لیے مجھے نامزد کیا گیا‘‘۔