شہد ملت کی برسی

سرینگر// عوامی مجلس عمل ، انجمن جامع اوقاف اور انجمن نصرۃ الاسلام کے مرکزی زعما ، سینئر عہدیداران کا ایک اہم اور غیر معمولی مشترکہ اجلاس میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی صدارت میں میرواعظ منزل نگین  پر منعقد ہوا جس میں بانی تنظیم اور کشمیری عوام کے ممتاز ترین دینی و سیاسی قد آور رہنما شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق صاحبؒ، ۲۱ مئی ۱۹۹۰ء کے جانباز شہدائے حول کے ۲۹ویں سال شہادت کی مناسبت سے ہفتہ شہادت کی تقریبات کو حتمی شکل دی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ امسال بھی اپنے جملہ قومی شہداء کو انکی بے مثال اور ناقابل فراموش قربانیوں کیلئے شایان شان طریقے پر خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔جبکہ ہفتہ شہادت کے حوالے سے تقریبات کی تفصیلات عوام کی جانکاری کیلئے عنقریب باضابطہ مشتہر کی جائیں گی۔