اسلام آباد،// پاکستانی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف جمعہ کو قومی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے بغیر کسی مخالفت کے چیئرمین منتخب کئے گئے ۔ پاکستان مسلم لیگ۔نواز کے ممبر پارلیمنٹ شیخ راحیل اصغر نے پی اے سی کے صدر کے لئے شہباز شریف کے نام کی تجویز پیش کی جسے بغیر کسی مخالفت کے قبول کرلیا گیا ۔ پی ایم ایل۔ این کے صدر نے ممبران پارلیمنٹ کا ان کے اوپر اپنی یقین کے اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ احتساب کے عمل کو شفاف بنانے کو یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے احتساب کے عمل میں بہتری لانے پر زور دیا۔ مسٹر شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر اور پی اے سی کے سابق صدر خورشید شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی کی باضابطہ پہلی میٹنگ 28 دسمبر کو ہوگی۔یو این آئی